فوڈ اتھارٹی ختم کرنیکا مطالبہ فلور ملز آج سے ہڑتال کرینگی

علامتی ہڑتال کے باوجود گندم کی پسائی روک دی جائے گی،میاں محمد ریاض کی پریس کانفرنس

علامتی ہڑتال کے باوجود گندم کی پسائی روک دی جائے گی،میاں محمد ریاض کی پریس کانفرنس۔ فوٹو : فائل

آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے(آج)پیر سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔چیئرمین میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا قیام غیر قانونی ہے، اسے ختم کیا جائے۔


آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملز محکمہ خوراک کے پاس رجسٹرڈ ہیں،باوجود اس کے فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ان سے غیر قانونی طور پر چھ ہزار سیمپل فیس وصول کر رہی ہے۔ ایک ہی وقت میں دو ادارے ان کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

علامتی ہڑتال کے باوجود حکومت کی خاموشی پر پیر سے گندم کی پسائی روک دی جائے گی۔ میاں محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ایک ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پوری حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے، جن کی وجہ سے حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔
Load Next Story