کراچی سمیت پوراملک بدامنی کا شکار ہےقاضی حسین

حکمرانوں کو عام انتخابات کے وقت بلدیاتی الیکشن کی یادکیوں ستارہی ہے۔

حکمرانوں کو عام انتخابات کے وقت بلدیاتی الیکشن کی یادکیوں ستارہی ہے فوٹو: فائل

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر اورسابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پوراملک بدامنی کا شکار ہے۔


حکومت غندہ گردی اور بھتہ خوری کی سرپرستی کررہی ہے، اتحادی جماعتوں نے غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کوکاروبار بنالیا ہے اخلاقی جرات اورہمت سے بھتہ خوری اورغنڈہ گردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے امریکا سے دوستی قومی سالمیت کے خلاف ہے،وزیرستان آپریشن امریکی اتحاد کا شاخسانہ ہے۔

توہین آمیز فلم اورخاکے نہ صرف خود بڑی دہشتگردی ہے بلکہ اس سے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے۔
Load Next Story