پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے 102 مراکز قائم

رواں سال کے آخرتک تمام تحصیلوں میں مراکز قائم، خدمات کی فراہمی شروع ہو جائیگی، ترجمان


این این آئی April 14, 2014
رواں سال کے آخرتک تمام تحصیلوں میں مراکز قائم، خدمات کی فراہمی شروع ہو جائیگی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

ترجمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریونیو کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کی رہنمائی کی بدولت پنجاب کی 102تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام الناس کو اجرا فرد ملکیت اور تصدیق انتقالات کی کمپیوٹرائز سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک تمام تحصیلوں میں ان خدمات کا باقاعدہ آغاز کردیا جائیگا۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کے ساتھ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی کارکردگی کا جائزہ اور مانیٹرنگ کی جاری ہے اور مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے عملہ مال کی جانب سے آنیوالی پس و پیش کا سدباب کیا جارہاہے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے تمام ممکن اقدامات و راہنمائی فراہم کرنے کے بارے میں بھی تیز تر اقدامات جاری ہیں، یہی وجہ ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم منصوبے کو تمام اداروں بشمول محکمہ مال کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کی بدولت یہ منصوبہ تکمیل کی جانب رواں دواں ہے جس کیلیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تمام انتظامی مشینری اور اداروں کا بے حد مشکور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں