ایران سے تجارتی تعلقات میں اضافے کیلیے پالیسی تیار

ہمسایہ ممالک کی منڈیوں تک رسائی کیلیے ہرممکن اقدام کرینگے، وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان

ہمسایہ ممالک کی منڈیوں تک رسائی کیلیے ہرممکن اقدام کرینگے، وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ایران سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پالیسی بنا لی۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ تجارت کی راہ میں حائل مشکلات کودور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


وزارت تجارت نے پڑوسی ممالک سے تجارت کو تیزی سے بڑھانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ اس مد میں وفاقی وزیر تجارت نے تجارت میں حائل تمام رکاوٹوں کے حل کے لیے مثبت پلاننگ بنانے پر زور دیا۔ پاکستان ایران کو چاول، گوشت، پیپر، گتہ، کیمیکلز، چینی، کینو اور کیلا وغیرہ برآمد کرتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان یکم ستمبر دو ہزار کو ترجیحی تجارتی معاہدہ کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کو تین سوسے زائد ٹیرف لائنز پر ترجیحی ریٹس مقرر کرنا تھے، اس کے باوجود دونوں ممالک کی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت اور ترکی کی ایران سے تجارت پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے، پاکستان بھی ایرانی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
Load Next Story