کراچی کے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ 3 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق اہلسنت والجماعت جب کہ 2 کا سنی تحریک سے ہے، پولیس
شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع گلفام سوئیٹس کے سامنے پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں امجد فاروقی، شاہد قادری اور شکیل قادری شامل ہیں جن کا تعلق 2 مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے امجد فاروقی کا تعلق اہلسنت والجماعت جب کہ شکیل قادری اور شاہد قادری کا تعلق سنی تحریک سے تھا، تینوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ نامعلوم افراد نے دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی بند کرادیئے۔ دوسری جانب اہلسنت والجماعت اور سنی تحریک نے اپنے کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی ہے۔