مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلیے رک گئی

مدینہ منورہ کے شعبہ صحت نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے پاکستانی عازم کی جان بچائی


ویب ڈیسک March 07, 2023
پاکستانی شہری نے طبیعت بحالی کے بعد عبادت جاری رکھی:فوٹو:سوشل میڈیا

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے۔ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔


مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ﷺ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں