آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد لگژری آئٹمزپر 25 فیصد ٹیکس نافذ

سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا، ذرائع


خالد محمود March 07, 2023
جن اشیا پر25 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا ان میں کاسمیٹکس بھی شامل ہیں:فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کی نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا۔ درآمدی موبائل فونز,آٹو سی بی یو,چاکلیٹ,جوسز پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہو گا۔

کارپیٹس,کاسمیٹکس,ٹشو پیپرزکتوں اور بلیوں کی خوراک بھی ان اشیا میں شامل ہیں جن پر 25 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ مچھلی,فٹ وئیر، فروٹس ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر،آئس کریم ,جیم, جیلی،لیدر جیکسٹس، شیمپو,سن گلاسز,کیچپ ، ٹریولینگ بیگز ،سوٹ کیسز ، اسلحہ,پاستا,موسیقی کےآلات اورفروزن گوشت پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہوم اپلائنسز، سینیٹری اور باتھ روم کے سامان، دروازوں ، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن کے سامان، کراکری اور کارن فلیکس پربھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |