سرفراز احمد کی انگلی میں فریکچر نہیں ایکسرے کلئیر

پی ایس ایل8 کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا


ویب ڈیسک March 07, 2023
گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت تاحال مشکوک ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔

سرفراز احمد نے انگلی میں چوٹ کے باوجود ساتویں نمبر پر انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی تھی اور انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیم ڈاکٹر کی نگرانی میں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان فنگر کے ایکسرے کرائے گئے ہیں جس میں فر یکچر نہیں ہے لیکن سوجن اور درد شدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شام کو دوبارہ معائنہ کرینگے اور پشاور زلمی کے خلاف کل کے میچ میچ کھلانے نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

سرفراز احمد نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلی میں تھوڑا درد ہےم جس کیلئے ڈاکٹر کو دکھاؤں گا البتہ بقیہ میچز جیتنے کی کوشش کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |