ایاسا آج سے پی آئی اے کا آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی
یورپی ممالک میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے لیے راہیں ہموار ہوں گی
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) آج سے پی آئی اے کا آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کی پروازوں کی یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کی بحالی کے تناظرمیں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) آج سے آن لائن سیفٹی آڈٹ کا آغاز کرے گی، واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ ایاسا کے آڈٹ کے لیے تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن سیفٹی آڈٹ کے دوران ایاسا حکام پی آئی اے جکام سے فلائٹ سیفٹی سے متعلق سوالات کریں گے، فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز اور سیکیورٹی حکام ریگولیٹری معاملات پربھی یورپی ایوی ایشن حکام کو اقدامات سے آگاہ کرینگے، کامیابی کے بعد ایاسا ٹیم پاکستان دورے کے دوران آن سائٹ آڈٹ بھی کرے گی۔
مذکورہ دونوں مراحل کی تکمیل اوراس کے مثبت نتائج کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پرجولائی سن 2020 سے عائد پابندی کا خاتمہ ہو سکے گا۔