سرمایہ کاری بورڈ آسان کاروبار بل متعارف کرانے کا فیصلہ

اسٹیک ہولڈرز کا پارلیمان میں بل پیش کرنے کیلیے قانون سازی کا عمل شروع کرنے پر اتفاق

بل چھوٹے کاروباری مالکان کا تحفظ یقینی بنائے گا، ایڈیشنل سیکریٹری عنبرین افتخار۔ فوٹو: فائل

سرمایہ کاری بورڈ نے ملک میں چھوٹے کاروباری مالکان کے تحفظ اور چھوٹے کاروبار کوفروغ دینے کے لیے آسان کاروبار بل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد رواں ماہ کے آخر تک پارلیمان میں پیش کیا جائے گا، آسان کاروبار بل بارے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے جلد از جلد پارلیمنٹ میں آسان کاروبار بل پیش کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


سرمایہ کاری بورڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آسان کاروبار بل کے مسودے کی تیاری کے لیے گذشتہ روز اسلام آباد میں مشاورتی ورکشاپ میں اسٹیک ہولڈرز نے جلد پارلیمان میں آسان کاروبار بل پیش کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری عنبرین افتخار نے کہا کہ بل چھوٹے کاروباری مالکان کا تحفظ یقینی بنائے گا۔
Load Next Story