دوران پرواز مسافرکی دروازہ کھولنے کی کوششروکنے پر فضائی میزبا ن پرحملہ

مسافرنے ٹوٹا ہوا چمچ فضائی میزبان کی گردن میں گھونپ دیا


ویب ڈیسک March 07, 2023
لینڈنگ کے بعد پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا میں دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش سے روکنے پرمسافرنے فضائی میزبان پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سے بوسٹن جانے والے طیارے میں سوار33 سالہ مسافر نے دوران پرواز ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ مسافر نے خود کو روکنے پر فضائی میزبان کی گردن میں ٹوٹا ہوا چمچ گھونپ دیا۔

طیارے کے عملے کے دیگر ارکان نے مسافروں کی مدد سے حملہ آور کو قابو کیا اور لینڈنگ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے میں زخمی فضائی میزبان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |