رواں سال کا دوسرا کیس رپورٹ اورنگی ٹاؤن میں کمسن بچی پولیو وائرس کا شکار

ای ڈی اوصحت نے کیس کی تصدیق کردی، 22ماہ کی جمیلہ کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی پلائی گئی تھی


Staff Reporter April 14, 2014
ای ڈی اوصحت نے کیس کی تصدیق کردی، 22ماہ کی جمیلہ کو پولیو وائرس سے بچاؤکی خوراک بھی پلائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ایک اوربچی پولیووائرس کا شکار ہوگئی جس کے بعد رواں سال کراچی میں پولیووائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

ای ڈی اوصحت کراچی ڈاکٹر ظفراعجازکے مطابق اورنگی ٹائون کی 22ماہ کی بچی جمیلہ کو پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی، بچی کے والدین کاتعلق توری بنگش کالونی یوسی7 سے ہے، جمیلہ کوحفاظتی خوراک پلائی گئی تھی، اس کے باوجود بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی، کراچی میں رواں سال کے دوران دوسرا پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ ملک بھرمیں رواں سال کے دوران 47پولیوکیسوںکی تصدیق کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں