بلدیاتی آرڈیننس مشاورت سے پاس کرائیں گے رفیق انجینئر

کچھ سیاسی دوستوں کو آرڈیننس پر اعتراض ہے، رابطے اور مشاورت پر تیار ہیں۔

صوبائی وزیر برائے آرکائیوز رفیق انجینئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے۔

صوبائی وزیر برائے آرکائیوز رفیق انجینئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے۔

اس لیے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو ملک کی سب سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کرکے سندھ اسمبلی سے پاس کروائیں گے،صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ سیاسی دوستوں کو بلدیاتی آرڈیننس پر اعتراض ہے۔


پیپلز پارٹی ان سے رابطے اور مشاورت کیلیے تیار ہے وہ سیاسی رہنما جو آرڈیننس میں ترمیم یا اصلاح کرنا چاہتے ہیں ہم انھیں کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے پر عزم ہے،ناراض سیاسی دوست ناراضگی ختم کر کے دو قدم آگے آئیں تاکہ ہم سب مل کر ملک اور صوبہ سندھ کے عوام کی بہتری و ترقی کیلیے اپنا کردار ادا کرسکیں،رفیق انجینئر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم سندھ کی تقسیم چاہتے ہیں۔
Load Next Story