ابوظبی ٹی10 لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان

رواں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی


Sports Reporter March 07, 2023
رواں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

ابوظبی ٹی10 لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے تاریخوں کا اعلان ہوگیا، ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کا مسلسل پانچواں سیزن ہوگا جبکہ ساتویں ایڈیشن میں بھی 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی کرکٹ اور تفریح کا بہترین امتزاج تھا، لیگ میں مزید توسیع ہوئی اور ہم نے دو نئی ٹیمیوں متعارف کرائیں اب ہم تاریخ رقم کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں دکن گلیڈی ایٹر نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں