وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی پی او گجرات کو رانا ثناءاللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.
گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا کیخلاف تھانہ انڈسٹری ایریا گجرات کے مقدمے کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پیش نہ ہوئے۔
ان کے وکلا نے حاضری کی معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور کی وجہ سے رانا ثنا اللہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے، آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں گے۔
ایس ایچ او اور ڈی ایس پی میں پیش ہوئے اور فاضل عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ڈی پی او گجرات کو رانا ثناءاللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکلاء کا پیش ہونابتاتاہے کہ راناثناءاللہ کوآج کے کیس کا علم تھا ، پولیس نے عدالت کوبتایاانہوں نے راناثناء اللہ کوفیصل آباد،اسلام آباد تلاش کیا مگر وہ نہ ملے۔
گزشتہ سال اگست میں رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بتایا تھا گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی تھی۔