راولپنڈی میں میٹروبس میں آگ لگ گئی مسافروں نے شیشے توڑ کر جان بچائی

چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا


ویب ڈیسک March 07, 2023
چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔

واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو روک دیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق بس میں آگ بجھانے والے آلات کی کمی سے نقصان زیادہ ہوا۔

ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں