صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔


Staff Reporter March 07, 2023
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔

کے الیکٹرک نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کردی۔

صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کروائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے، عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں