
فیروز خان نے بھارتی اداکار کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے حالاں کہ نواز الدین کو اس اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات کا سامنا ہے۔
پاکستانی اداکار نے ٹویٹر پر نوازالدین صدیقی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات پر اپنی وضاحت پیش کررہے ہیں۔
- sending best wishes to favourite actor. 💪🏻 https://t.co/8wVaU1pDig
- Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2023
فیروز خان نے اس ٹویٹ پر لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کیلئے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔
نوازالدین صدیقی کی طرح پاکستانی اداکار فیروز خان کو ابھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔
بھارتی اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔