امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے چینی وزیر خارجہ کا انتباہ

امریکا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہے لیکن خود قانون پر عمل نہیں کرتا، پریس کانفرنس سے خطاب


ویب ڈیسک March 07, 2023
فوٹو: فائل

چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین ایک تنازعہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے۔

ایک میڈیا پریس کانفرس نے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک صحت مندانہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف کینے اور بغض سے بھری مہم چلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث امریکا ہے اور اگر اس نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو اس مہم کا اختتام تصادم پر ہوسکتا ہے۔

چن کینگ کا کہنا تھا کہ امریکا کہ جانب سے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ چین کے متعلق امریکا کے خیالات مسخ شدہ ہیں اور وہ چین کو ایک بڑا حریف اور چیلنج سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہے لیکن خود قانون پر عمل نہیں کرتا، اس کو درست عمل نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں