سندھ حکومت کا شب برأت پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری، 8 مارچ کو تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہوں گے
سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بروز بدھ 8 مارچ کو بسلسلہ شب برأت بند ہوں گی۔
نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ شب برأت کے موقع پر چھٹی کا فیصلہ بائیس فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے واضح کیا کہ سندھ بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
اس سے قبل آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی شب برأت کی مناسبت سے تمام نجی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلامی مہینے شعبان کی پندرہ تاریخ مغرب کے بعد شروع ہوگئی، اس کی مناسبت سے فرزندان اسلام شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں۔