سائوتھ ایشین جوڈو پاکستان نے 3 گولڈ میڈلز جیت لئے

3چاندی اور 6 کانسی کے تمغے بھی قومی پلیئرز کے نام ہوگئے، بھارت کا پہلا نمبر


Sports Reporter April 14, 2014
3چاندی اور 6 کانسی کے تمغے بھی قومی پلیئرز کے نام ہوگئے، بھارت کا پہلا نمبر۔ فوٹو: فائل

لاہور: ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ، نیپال میں شیڈول ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر3 گولڈ،3سلور اور6 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

شاہ حسین شاہ، احمد شہزاد بٹ اور حمیرا عاشق نے پاکستان کیلیے گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت نے چیمپئن شپ میں پہلی اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والی سائوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی مرد و خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، قومی جوڈو ٹیم نے 3 سونے، اتنے ہی چاندی اور 6کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ مینز 100 کلوگرام کیٹگری میں شاہ حسین شاہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، 100 پلس کیٹیگری میں احمد شہزاد بٹ سر فہرست رہے جبکہ ویمنز 48 کلوگرام کی کیٹیگری میں حمیرا عاشق نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

مینز 90 کلوگرام میں افضل بشیر، ویمنز 52 کلوگرام کیٹیگری میں مریم جبار اور ویمنز 78 کلوگرام کیٹیگری میں بینش خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ مینز 66 کلوگرام میں یاسر خان، مینز 73 کلوگرام میں جاوید خان، مینز 81 کلوگرام میں کامران بٹ، ویمنز 57 کلوگرام میں شمائلہ گل، ویمنز 63 کلوگرام میں امبرین عاشق اور ویمنز 70 کلوگرام میں فوزیہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان ہوگا جبکہ ویمنز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں