
شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ عماد وسیم، اعظم خان، احسان اللہ کو موقع ملنے کا امکان
دوسری جانب افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی۔
اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔
Mark Your Calendars
The fixtures for our home series against @TheRealPCB are out
More : https://t.co/ofl07JskjB #AfghanAtalan | #AFGvPAK pic.twitter.com/s081Mh1WUA
- Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 7, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔