مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی 6 فلسطینی شہید
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا اور اس پر راکٹ فائر کیا گیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا اور اس پر راکٹ فائر کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی گاڑیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر شہر میں داخل ہورہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے نابلس میں پناہ گزینوں کے جنوبی کیمپ میں بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
رواں برس اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے اب 68 فلسطینی جبکہ مقامی اسرائیلی قبضہ گیروں نے کم از کم پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔