وزیراعظم نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے من کی منظوری دیدی

پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار کیلئے کم سے کم قیمت خرید کے تعین کے بارے میں ابہام اور رسہ کشی ختم ہوگئی


رضوان آصف March 08, 2023
پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار کیلئے کم سے کم قیمت خرید کے تعین کے بارے میں ابہام اور رسہ کشی ختم ہوگئی۔ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے من کی منظوری دیدی۔

پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار کیلئے کم سے کم قیمت خرید کے تعین کے بارے میں ابہام اور رسہ کشی ختم ہو گئی ہے، وزیر اعظم نے نگران صوبائی کابینہ کی تجویز کردہ قیمت3900 روپے فی من کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی امدادی قیمت 3800 روپے یا4 ہزار روپے مقرر کرنے کی متضاد آراء دم توڑ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

علاوہ ازیں پنجاب کے غریب خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ماہ کیلئے درکار آٹا کی قیمت کے برابر کیش سبسڈی دی جائے گی اس مقصد کیلئے کیش سبسڈی کی رقم کا تعین آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |