پیرس فیشن ویک میں ماڈلز کے ساتھ گھوڑوں کی بھی انٹری ویڈیوز وائرل

فیشن ویک میں ایک ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر ریمپ پر انٹری دی جس پر آگ لگی ہوئی تھی

(فوٹو : انٹرنیٹ)

دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو پیرس فیشن ویک 2023 میں ماڈلز کے ساتھ گھوڑوں کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس فیشن ویک میں ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں نے ریمپ پر انٹری دے دی۔

سٹیلا میک کارٹنی نے اپنی کلیکشن میں چمڑے کا استعمال کیے بغیر ماحول دوست ملبوسات شامل کرکے جانوروں کے حقوق اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میک کارٹنی کا کہنا تھا کہ ان کی کلیکشن میں جانوروں کی کھال یا بال جیسی کوئی ایسی چیز استعمال نہیں کی گئی جس سے کسی جانور کو نقصان پہنچا ہو یا اسے مارا گیا ہو۔
Load Next Story