کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، پولیس


Staff Reporter March 08, 2023
(فوٹو فائل)

سچل پولیس نے اسکیم 33 کاغازن سوسائٹی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کی صبح اسکیم 33 کاغان سوسائٹی سرسید چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈٓاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو پولیس کی حراست میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 24 سالہ محمد حسنان ولد عبد الغفار اور 22 سالہ محمد فاروق ولد حبیب اللہ کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول، 5 مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں