مودی کے ہندوستان میں خواتین پر زمین تنگ جرائم میں اضافہ

بھارتی خواتین کو جنسی زیادتی، ہراسگی اور کم عمری میں جَبری شادی کے مسائل کا سامنا


خالد محمود March 08, 2023
بھارتی خواتین کو جنسی زیادتی، ہراسگی اور کم عمری میں جَبری شادی کے مسائل کا سامنا (فوٹو: ٹوئٹر)

آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مُودی کے ہندوستان میں ہوا کی بیٹی پر زمین تنگ کردی گئی، خواتین کے حقوق، استحصال اور معاشرتی تفریق میں بھارت سب سے آگے ہے۔

بھارت میں آبادی کا تناسب 49 فیصد ہونے کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11 فیصد ہے جبکہ ملازمت میں نمائندگی صرف 19 فیصد ہے۔ شرح خواندگی میں خواتین اور مَردوں کا فرق 20 فیصد جبکہ پیشہ وَر خواتین کی تنخواہ مَردوں سے 20 فیصد کم ہے۔

سال 2010 سے 2022 کے دوران پیشہ ور خواتین کی تعداد میں 7 فیصد گراوٹ ہوئی، 2022 میں کُل 6 لاکھ جرائم میں سے 71 فیصد بھارتی خواتین کے خلاف تھے، 2021 کی نسبت 2022 میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا، 2018 میں بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں سرِ فہرست تھا۔

بھارتی خواتین کو درپیش مسائل میں جنسی زیادتی، ہراسگی اور کم عمری میں جَبری شادی کے مسائل کا سامنا ہے۔

سال 2021 میں 31 ہزار 677 زیادتی، 76 ہزار 263 اغواء اور 30 ہزار 856 گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے 80 فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارت میں روزانہ خواتین سے 86 زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے دہلی 6 واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

یونیسف کے مطابق بھارت میں 27 فیصد لڑکیوں کی شادی 18سا ل سے پہلے کردی جاتی ہے، بھارت میں 15 فیصد شادی شدہ خواتین کو جہیز کے مطالبات پر طلاق کا بھی سامنا ہے، 2017 میں 7ہزار خواتین کو جہیز نہ دینے پر قتل کردیا گیا۔

13 فروری 2023 کو کان پور میں گھر خالی نہ کرنے پر ماں اور بیٹی کو ریاستی اہلکاروں کی جناب سے زندہ جلادیا، 2021 میں ماہانہ 14 تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی بھی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔

اسی طرح 2012 میں زیر تعلیم 23 سالہ ڈاکٹر کو دہلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 2020 میں دلت خاتون کے ساتھ اتر پردیش میں زیادتی اور قتل کا واقع پیش آیا فروری 2023 میں بھارتی عدالت نے چاروں مجرمان کو باعزت بری کردیا۔ 2014 میں جرمن خاتون، 2018 میں روسی خاتون اور 2022 میں برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات پیش آئے۔

سیاح خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کے پیشِ نظر2019 میں امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ بھی جاری کی تھی، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم معاشرتی تفریق اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طماچہ ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی تنظیمیں بھارت میں خواتین کی سنگین حالتِ زار پر آواز اٹھائیں گی؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |