بغیرجانچ پڑتال کے خرید فروخت جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

ایف بی آر نے 10کروڑ روپے تک کے جرمانے وٹیکسوں کی ریکوری، بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں ضبط اور گرفتاری کا اختیار دیدیا


Irshad Ansari March 08, 2023
ایف بی آر نے 10کروڑ روپے تک کے جرمانے وٹیکسوں کی ریکوری، بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں ضبط اور گرفتاری کا اختیار دیدیا۔ فوٹو: فائل

بغیرجانچ پڑتال جائیداد جیولری کی خرید فروخت کرنے والے جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی حکومت نے گاہکوں کی جانچ پڑتال کئے بغیرجائیداد اور جیولری کی خرید فروخت کرنے والے مشکوک لوگوں و گاہکوں بارے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ کرنے والے جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاؤنٹنٹس پر بھاری جرمانے اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے 10 کروڑ روپے تک کے جرمانے و ٹیکسوں کی ریکوری کیلئے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو جیولرز،ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاؤنٹنٹس کے بینک اکاؤنٹس و منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور گرفتار کرنے کے اختیار دیدیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں