رواں مال سال کے پہلے 7 ماہ قرض میں 72 ٹریلین روپے کا اضافہ

وفاقی حکومت کا قرض جنوری کے آخر تک بڑھ کر تقریباً 55 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

قرضوں کا بوجھ 15 فیصد کی رفتار سے بڑھ گیا جو پاکستان جیسے ملک کیلیے ناقابل برداشت۔ فوٹو: فائل

اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کے صرف پہلے سات مہینوں میں قرض میں خالص 7.2 ٹریلین روپے کا اضافہ کیا، اوسطاً یومیہ 34 ارب روپے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو مرکزی حکومت کا جنوری 2023 تک کے قرضوں کا بلیٹن جاری کیا، جس میں وفاقی حکومت کے قرضوں پر کرنسی کی قدر میں زبردست کمی کے منفی اثرات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جنوری کے آخر تک بڑھ کر تقریباً 55 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ، اس مالی سال کے جولائی 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 7.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا اس عرصے کے دوران قرضوں کا بوجھ 15 فیصد کی رفتار سے بڑھ گیا، جو پاکستان جیسے ملک کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

یہ پیشرفت اس انکشاف کے درمیان سامنے آئی ہے کہ خالص وفاقی آمدنی اب کل سود کے اخراجات سے 200 ارب سے 400 ارب روپے کم ہے۔

رواں مالی سال کے لیے خالص وفاقی آمدنی کا تخمینہ 5 ٹریلین روپے ہے جبکہ کابینہ نے گزشتہ ماہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2022-23 کے لیے 5.2 ٹریلین روپے کے نظرثانی شدہ سود کے اخراجات کے بل کی منظوری دی تھی۔


پی ڈی ایم کی حکومت نے اس عرصے کے دوران قرضوں کے بوجھ میں یومیہ اوسطاً 34 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ یہ اضافہ بجٹ خسارے کی فنانسنگ سے زیادہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2022 کے آخری دن اوسط زر مبادلہ کی شرح 204.4 روپے تھی جو صرف 7ماہ میں 31 فیصد کم ہوئی اور 31 جنوری کو ایک ڈالر کے مقابلے میں 267.9 روپے پر بند ہوئی۔ اس کا حکومت کے بیرونی قرضوں کے حساب کتاب پر بہت بڑا اثر پڑا۔وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 7ماہ میں 23.5 فیصد کی خطرناک رفتار سے بڑھ کر 20.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

بیرونی قرضوں میں 3.9 ٹریلین روپے کا خالص اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔وزارت خزانہ کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قرضوں کا بوجھ 10.4 ٹریلین روپے زیادہ تھا۔ قانونی طور پر منظور شدہ حد سے زیادہ اور قرضوں کا بوجھ غیر مستحکم ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے قرضے بلیٹن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی قرضہ گزشتہ سال جون میں 31 ٹریلین روپے سے بڑھ کر جنوری کے آخر تک 34.3 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

رواں مالی سال کے دوران ملکی قرضوں میں 3.2 ٹریلین روپے یا 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی قرض زیادہ تر بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے اٹھایا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کی مقدار کل وفاقی بجٹ خسارے سے زیادہ تھی۔
Load Next Story