عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی


ویب ڈیسک March 08, 2023
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

عمران خان نے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے قبل ایک اور پٹیشن دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی استدعا کردی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکورٹی خطرات ہیں ، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سیکورٹی فراہم کی جائے ، عدالتوں میں پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر تین اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی درخواست واضح نہیں ، ملک بھر کی ویڈیو لنک کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ ، متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر کیسے ویڈیو لنک کی درخواست قابل سماعت ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں