قائداعظم یونیورسٹی جھگڑوں میں ملوث 79 طلباء کا اخراج

انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلباء کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دیں

انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلباء کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دیں

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

گزشتہ ہفتے لسانی تنظیموں میں جھگڑے کے باعث جامعہ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم، جامعہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند


رجسٹرار کا کہنا ہے کہ جامعہ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء تنظیموں کا تصادم؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں رینجرز تعیناتی کے لیے خط

وفاقی دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں پختون کونسل اور بلوچ کونسل میں خوفناک تصادم میں چھ سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار عدیل شوکت بھی طلباء گروپوں کے تصادم میں زخمی ہوئے۔

 
Load Next Story