بمراہ مزید 6 ماہ کیلئے ایکشن سے دور آئی پی ایل سے باہر

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کھیلنے کے امکانات فٹنس سے مشروط ہونے کا امکان


ویب ڈیسک March 08, 2023
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کھیلنے کے امکانات فٹنس سے مشروط ہونے کا امکان (فوٹو: فائل)

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ مزید 6 ماہ کیلئے میدان باہر ہوگئے ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی کھیلنے سے قاصر رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے انجری کا شکار ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سال ٹی20 ورلڈکپ 2022، ایشیاکپ کھیلنے سے محروم رہے تاہم اب کمر کی سرجری کے بعد آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں مزید 6 ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھمرا کی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ نے بھارتی پیسر عمران ملک کے ریکارڈ توڑنے پر نظر جمالیں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں فاسٹ بولر کی کمر کی سرجری ہوئی ہے اور صحت یابی کی مدت اب انہیں کم از کم چھ ماہ تک کرکٹ ایکشن سے باہر کر دے گی جبکہ صحتیابی کے بعد انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا کیونکہ آئی سی سی ورلڈکپ میں انکی شمولیت کے امکان بھی کھٹائی میں پڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹرز کے حوالے سے انکشافات کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفیٰ

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے بھمرا کی سرجری کے حوالے سے کوئی بھی بیان دینے سے انکار کردیا ہے، عہدیدار کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |