پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے پی ٹی آئی

شیلنگ سے متعدد کارکنان متاثر، پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او سمیت گیارہ اہلکار زخمی ہوئے

پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کردیے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے پیش قدمی کرنے والے متعدد کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے تشدد اور شیلنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک کارکن بلال اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھے۔
Load Next Story