راولپنڈی 9سالہ بچے پر مخالفین نے کتا چھوڑ دیا

تھانہ مندرہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک March 08, 2023
فائل فوٹو

سکھو کے علاقہ رنجالی گاؤں میں نو سالہ بچے پر مخالفین نے کتا چھوڑ دیا۔

کتے کے کاٹنے سے نو سالہ بچہ شدید زخمی ہوا، تھانہ مندرہ پولیس نے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے ثناء اللہ کو محمد الیاس کے صاحبزادے گلی میں اپنے گھر لیکر گئے اور اہلیہ بیٹے کے پیچھے گئی، الیاس کی بیوی نے میرے بیٹے پر کتے چھوڑنے کا کہا جس کے کہنے پر اسکے بیٹوں نے کتا کھول کر میرے بیٹے پر چھوڑ دیا۔

کتے کے کاٹنے سے بیٹا ثناء اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ بیٹے کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا شکوہ کرنے گیا تو الیاس نے بدزبانی کی اور بیٹے کی طرح زخمی کرنے کی دھمکی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں