حکومت نے جان شیر خان کے علاج کیلیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دیدی

سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں

فوٹو ٹویٹر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج و معالجے کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے جان شیر خان کی بیماری اور علاج کے حوالے سے سمری پیش کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دیدی جبکہ سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کے لیے ایک کروڑ روپےکی منظوری دے دی۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں: اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے کہ جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہے، جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے جبکہ عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔
Load Next Story