امیرِ قطر نے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا تھا


ویب ڈیسک March 08, 2023
امیرِ قطر نے وزیر خارجہ کو وزیراعظم مقرر کردیا؛ فوٹو: فائل

قطر کے امیر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کے مستعفی ہونے پر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔

جنوری 2016 سے تاحال وزیر خارجہ رہنے والے نئے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی بدستور نبھاتے رہیں گے۔ 2017 میں نائب وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ وزارت خارجہ کا چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

ملک کے نئے وزیراعظم مالیات اور معیشت کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ 2014 میں قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور 2018 میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سربراہی کی جب کہ 2005 سے 2009 تک کونسل میں معاشی امور کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

شیخ محمد بن عبد الرحمان 2009 میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سپورٹ پروجیکٹ کا ڈائریکٹر رہتے ہوئے امیرِ قطر تمیم بن حمد کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |