پی ٹی آئی نے پولیس ایکشن کے بعد لاہور میں ریلی منسوخ کردی

چیئرمین پی ٹی آئی کی کارکنان کو گھر واپس جانے کی ہدایت، پولیس نے ہمارے کارکنوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکا، رہنما


ویب ڈیسک March 08, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے پیش نظر لاہور میں شیڈول ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تشدد اور حکومتی اقدامات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنان کو گھر واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے ہمارے کارکنوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج داتا دربار سے ریلی نکالنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔

دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد پولیس نے زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کیا اور پیش قدمی پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے تشدد اور شیلنگ سے بلال نامی کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |