
قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چند روز قبل کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'پی ایس ایل میں 100 رنز بنانا اُن کی خواہش ہے'۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بننا بھی خواہش ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل کے 7 سیزن میں مختلف فرنچائزز کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور وہ کسی بھی سیزن میں سنچری اسکور نہیں کرسکے تھے تاہم آج قسمت اُن پر مہربان ہوگئی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ زلمی کے کپتان 115 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ہے جبکہ صائم ایوب نے بھی 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
King Babar Azam brings up his Maiden Century with New Franchise Peshawar Zalmi 🔥🔥🔥#BabarAzam #BA56ARMY #PZvQG #QGvsPZ pic.twitter.com/ouG8bykdhX
- King Babar Azam Army (@kingbabararmy) March 8, 2023
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلیے 241 رنز کا ہدف دیا۔
I might have committed a lot of sins in my life but doubting King Babar Azam was never one of them. pic.twitter.com/wPEujVYnwX
- Sim.🇵🇰 (@thepctvibes) March 8, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔