پی ایس ایل8 میں بابراعظم کی کون سی خواہش پوری ہوگئی

بابر اعظم پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں


ویب ڈیسک March 08, 2023
فوٹو فائل

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی پاکستان سپر لیگ میں سنچر بنانے خواہش پوری ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چند روز قبل کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'پی ایس ایل میں 100 رنز بنانا اُن کی خواہش ہے'۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بننا بھی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل کے 7 سیزن میں مختلف فرنچائزز کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور وہ کسی بھی سیزن میں سنچری اسکور نہیں کرسکے تھے تاہم آج قسمت اُن پر مہربان ہوگئی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ زلمی کے کپتان 115 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ہے جبکہ صائم ایوب نے بھی 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلیے 241 رنز کا ہدف دیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں