سکیورٹی خدشات عمران خان کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں عمران خان کے خلاف تین کیسز کی سماعت آج ہوگی


Staff Reporter March 08, 2023
(فوٹو : فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آج جمعرات کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد آج اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انکی ٹیم کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کل (جمعرات کو) اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کی تین عدالتوں میں عمران خان کے خلاف تین کیسز کی سماعت آج ہوگی جن میں توشہ خانہ احتجاج کے تناظر میں ضمانت کے دو کیسز جبکہ ایک جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کا کیس شامل ہیں، عدالتوں نے تینوں کیسز میں عمران خان کی حاضری لازمی قرار دے رکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ احتجاج کے تناظر میں لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں درج مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

28 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی آج 9 مارچ تک کیلئے عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے جبکہ توشہ خانہ احتجاج کے تناظر میں ہی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں بھی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری یا عمران خان کے ماتحت عدالتوں کے تمام مقدمات اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت بھی آج چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |