لاہور ہائیکورٹ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر جسٹس عابد شیخ سماعت کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج (جمعرات کو) ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس عابد شیخ سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلیے دائر درخواستیں واپس لے لیں
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان کیخلاف لاتعداد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، انکی عمر 71 سال ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے، سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی خدشات؛ عمران خان کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ
استدعا کی گئی ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے کیسز کی سماعت اور پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا حکم دیا جائے اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات مکمل نہ ہونے تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔