پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سرفراز کے بغیر میچ

سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے گزشتہ روز ٹیم کی قیادت سنبھالی

سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے گزشتہ روز ٹیم کی قیادت سنبھالی (فوٹو: فائل)

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار سرفرازاحمد کے بغیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کسی میچ میں شرکت کی۔

گزشتہ روز سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے خلاف شیڈول میچ میں شریک نہیں ہوسکے تھے، سرفراز احمد کراچی کنگز سے میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کی انگلی میں شدید تکلیف ہے۔


دو روز قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر

سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے گزشتہ روز ٹیم کی قیادت سنبھالی، 2016 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے سرفراز نے مسلسل 80 میچز میں شرکت کی، بسم اللہ خان نے گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا البتہ گزشتہ روز انھیں میچ نہیں کھلایا گیا تھا۔
Load Next Story