سی پیک پاکستان کیلیے اہم اقتصادی محرک ہے ورلڈ بینک

بنیادی ڈھانچہ،توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، آئی ٹی میں بہتری آئیگی

بنیادی ڈھانچہ، توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، آئی ٹی میں بہتری آئیگی۔ فوٹو: نیٹ

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سی پیک میں پاکستان کیلیے بے پناہ مواقع ہیں، سی پیک نے ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دیکر خود کو پاکستان کیلیے ایک اہم اقتصادی محرک کے طور پر ثابت کیا۔


گوادرپرو کے مطابق چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) نے ان ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دیکر خود کو پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی محرک کے طور پر ثابت کیا ہے جو اس کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، روزگار، ادویات، آئی ٹی، موبائل ٹیکنالوجی اور بہت کچھ کو بہتر بنا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ گزشتہ 10 برس کے دوران، 200,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے والے 30 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں، جو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک آواز قائم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 6000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں ڈالی جا چکی ہے۔
Load Next Story