نیوگوادر ایئر پورٹ کے 23مارچ کو افتتاح کا امکان

ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے


Staff Reporter March 09, 2023
ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے۔ فوٹو : فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن سے قبل نیو گوادر ایئرپورٹ کی سیفٹی چیکس کا مرحلہ مکمل کرلیا، افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے جس کے دوران گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے، ائیرسائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ سمیت دیگر کے سیفٹی چیکس کے مرحلے طے کیے گئے۔

گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے،فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدنظر رکھ سی اے اے کے متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر کو مکمل کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح ممکنہ طورپر23مارچ کو کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں