عامر لیاقت ویڈیوز کیس دانیہ شاہ کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج

سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہتی ہیں


کورٹ رپورٹر March 09, 2023
(فائل فوٹو)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی بریت کی درخواست وکیل صفائی کی جانب سے واپس لینے پر خارج کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حیسن کی نازیبا ویڈویو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزمہ دانیہ شاہ نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ لیاقت گبول نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا۔ ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وڈیوز وائرل کیں۔

سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ وکیل صفائی لیاقت گبول نے دانیہ شاہ کی بریت کی درخواست واپس لے لیں، عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

لیاقت گبول نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ دانیہ کی مرضی ہے کہ وہ وکیل تبدیل کرلیں۔ میرے واجبات ادا کردیں مجھے این او سی دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں