پنجاب میں سول جج فاروق احمد نوکری سے برطرف

سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔


ویب ڈیسک March 09, 2023
سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کردیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔

انکوائری افسر نے تمام شواہد اکھٹا کرکے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن جج نے اپنے ہی سول جج کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں