سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے بالنگ کوچ مقرر

پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچز سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے


ویب ڈیسک March 09, 2023
پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچز سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، وہ شارجہ میں پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچز سیریز کے کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

حامد حسن نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بالترتیب 59 اور 35 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز؛ محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

اس موقع پر سابق کرکٹر حامد حسن نے کہا کہ دو دہائیوں سے کھیل سے وابستہ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا تاہم ملک کی خاطر نئی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر فخر اور خوشی ہے، کوشش ہوگی ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی طرح فاسٹ بولنگ کا شعبہ بھی مضبوط کروں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 مارچ سے شارجہ میں شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں