لاہور میں دفعہ 144 ایک روز میں ہی ختم کردی گئی

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں 7 روز تک جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی تھی


ویب ڈیسک March 09, 2023
محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں 7 روز تک جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی تھی

حکومت نے لاہور میں 7 روز کے لیے لگائی گئی دفعہ 144 اور پابندی کو فوری ہٹادیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں 7 روز تک جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شہر میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی

 

لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی تھی۔


گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں