توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک March 09, 2023
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے میں عمران خان کی 21 مارچ کی ضمانت مںظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

عمران خان کی جانب سے عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان نہ شامل تفتیش ہوئے اور نہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ابھی شامل تفتیش ہونے سے متعلق بتائیں؟

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کوئی تفتیشی افسر لاہور نہیں گیا اس پر عدالت نے کہا کہ کیا تفتیشی افسر نے عمران خان کو بلایا تھا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم کو خود پیش ہونا ہوتا ہے بلایا نہیں جاتا۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہوجائیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ کیس ہے کیا ؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اقدام قتل اور دیگر دفعات مقدمہ میں ہیں۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استدعا کی کہ عدالت 13 مارچ کی تاریخ رکھ لے۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں