انوشے اشرف کو رکشے کی سواری کو ’سستا ایڈونچر‘ کہنے پر کڑی تنقید کا سامنا
ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے لیکن یہ ’خوشحال‘ لوگ اس سے لاتعلق ہیں، سوشل میڈیا صارفین
اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف کو رکشے کی سواری کو 'سستا ایڈونچر' قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں رکشے کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں لفٹ آفر کی۔ مگر میں نے سوچا کہ یہ ایک ایڈونچر ہوگا، گھر کے قریب تھا، نسبتاً محفوظ اور سستا تھا لیکن یہاں ایک رکشے میں کسی 'ویل آف' شخص کو دیکھ کر لوگ واقعی پریشان ہو سکتے ہیں سب کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو عام بنائیں۔'
سوشل میڈیا صارفین نے انوشے اشرف کی اس ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں عام لوگوں کیلئے بھی رکشہ ایک مہنگی سواری ہے اور بہت سے لوگ تو اس کی سواری کے متحمل بھی نہیں ہیں جس کو یہ 'ویل آف' اداکارہ ایک سستا ایڈونچر قرار دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے انوشے اشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے یہ سمجھے بغیر وہ جس چیز کو معمول پر لانا چاہتی ہے وہ بہت سے لوگوں کے لیے پہلے ہی معمول کی بات ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'عام لوگوں کی جانب سے روزانہ استعمال ہونے والا ٹرانسپورٹ کا طریقہ ہمارے اشرافیہ کے لیے ایک 'ایڈونچر' ہے۔ یہ لوگ مڈل کلاس اور اپنے درمیان فرق کرنا کب ختم کریں گے۔'
ایک صارف نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ 'رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے؟ یہ کافی مہنگا ہے اور بہت سے لوگ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے لیکن یہ 'خوشحال' لوگ اس سے لاتعلق ہیں۔'